ویانا(اکرم باجوہ)سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر آسٹریا میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج 14جون کو واپس پاکستان روانہ ہوجائیں گے، سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر نمائندہ جنگ آسٹریا اکرم باجوہ سے ان کی رہائش گاہ پر الوداعی ملاقات کی اور اکرم باجوہ کی میڈیا کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سفارت خانہ اور پاکستان کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ملازمت کی مدت میں ہمہ وقت تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔آفتاب احمد کھوکھر نے پاکستانی کمیونٹی کے تمام مذہبی اداروں اور تنظیموں کا بھی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے ویانا آسٹریا میں تقریباً پونے چار سال گزارے ہیں اور اچھی یادیں لے کر جارہا ہوں ۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کی قربانیاں قبول کرے ۔اکرم باجوہ نے سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کا الوداعی ملاقات کرنے پر میڈیا کے حوالہ سے ان کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔