اسکردہ (اے ایف پی ) پاکستان کے پہاڑی سلسلے قراقرم میں واقع 7027میٹرز 23054فٹ بلند چوٹی کوہ اسپانٹک پر لا پتہ دو جاپانی کوہ پیماؤں ریو سیکی ہیر و کا اور اٹسوشی نگوچی کو جمعرات کے روز فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کرلیا گیا ہے ،جاپانیوں کے کپڑوں سے شناخت ہوگئی، ریسکیو آپریشن آج کیا جائیگا۔
ایڈؤ نچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق مذکورہ جاپانیوں کی ان کے کپڑوں سے شناخت تو ہوگئی ہے لیکن ان کی جسمانی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔
اس ٹور کا انتظام کرنے والے ادارے (اے ٹی پی کے مطابق ان کو ہ پیماؤں کو تلاش میں سر گرداں ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے شناخت کیا ۔
خراب موسم کے باعث انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا نہیں جا سکا ۔ان سے بیس کیمپ کا بھی رابطہ نہیں ہے، انہیں آخری بار 5ہزار میٹرز کی بلندی پر گزشتہ 10جون کو دیکھا گیا تھا ۔
جاپانی کوہ پیماؤں کی ایک اور ٹیم نے گزشتہ منگل کیمپ 2پہنچ کر خطرے سے آگاہ کیا تھا ۔