• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(سید محمد عسکری) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس ٹرینیز کو وظیفہ نہ دینے یا کم دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے رجسٹرار پروفیسر عبدالرزاق شیخ نے گشتہ مراسلہ میں کہا ہے کہ سی پی ایس پی ٹرینیز ڈاکٹر کی فلاح و بہبود اور وظیفہ کی ادائیگی کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس ٹرینیز کو وظیفہ، 17کے گریڈ کے برابر وفاقی / صوبائی حکومت کے قواعد کے مطابق تربیت کے لیے وظیفہ ادا کیا جانا چاہیے جب کہ اعزازی تربیت اور اسپانسر شپ لیٹر پر شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ادارہ ادائیگی نہیں کر رہا ہے تو کالج جولائی، 2024سے تربیت یافتہ افراد کو رجسٹر نہیں کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید