یورو کپ فٹ بال کے پہلے میچ میں جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو 1-5 سے ہرا دیا، جرمنی کی جیت پر فینز نے خوب جشن منایا۔
میچ کے پہلے ہاف میں جرمنی کو اسکاٹ لینڈ پر تین صفر کی برتری حاصل تھی، جرمنی کے ورٹز، موسییالا اور ہیورٹز نے گول اسکور کیے۔
ہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔
پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔
ترجمان مسلم ہینڈز کا بتانا ہے کہ فٹبالر امان اللہ ایونٹ کی استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے حتیٰ کہ اب مسلم ہینڈز کی ٹیم وطن واپس آچکی ہے۔
ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی رقم حاصل کرکے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر سندھ کے محکمہ کھیل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے لیاری فٹ بال اکیڈمی کے عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حاصل کی گئی رقم سرینڈر کریں اورسندھ حکومت کے ٹریژری ڈپارٹمنٹ میں جمع کرائیں۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو پیشکش کی ہے کہ کمرے دے دو، کھانا پینا ہم خود کر لیں گے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ بدین سے رستم کو خصوصی طور پر ٹرائیلز کے لیے اپنے طور پر بلایا ہے، رستم کے حوالے سے ہمیں پتہ چلا تھا کہ باصلاحیت اسپنر ہے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دورے کے ایئر ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ بھی پی ایس بی خود کرائے
اسرائیلی اسٹرائیکر کو اسپینش کلب گریناڈا سے جرمن کلب فورٹونا ڈسلڈورف ٹرانسفر ہونا تھا، انہیں جرمن فٹبال فینز کے شدید دباؤ کے بعد کلب نے سائن نہیں کیا۔
خواتین ٹیم کی 20 کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ابھرتی کھلاڑیوں کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ، الگ انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔
ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے پونے دو کروڑ روپے کی رقم گرانٹ کرانے اور ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والی لیاری فٹ بال اکیڈمی کے کوچ اور منیجر کو صوبائی وزیر کھیل نے بدھ کواپنے آفس میں بلوا لیا ہے۔
معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں چھٹا ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا۔