• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر مریضوں و لواحقین کو ناشتہ و کھانا دینگے: لاہور جنرل اسپتال انتظامیہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور جنرل اسپتال میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

اس حوالے سے پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات میں گردوں کے مریضوں کی سہولت کے لیے ڈائیلائیسز سینٹر کھلا رہے گا، ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی و تشخیصی سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز 3 شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور نرسنگ انتظامیہ اپنے ماتحت ملازمین کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید پر مریضوں و لواحقین کو ناشتہ، دوپہر اور شام کا کھانا دیا جائے گا۔

صحت سے مزید