• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی، پوری قوم کی طرح ہمیں بھی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے پر مایوسی ہے۔

مکسڈ زون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا یہی کوشش رہی کہ ٹیم کیلئے 100 فیصد دوں۔

 عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بڑے میچز کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، جو بولرز کھیل رہے تھے وہ مجھ سے بہتر تھے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کیخلاف میچ میں دل میں خیال تھا کہ میں ہوتا تو کچھ کر جاتا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آج بیٹنگ میں بابر نے کہا کہ جب برا بال ہو تو اس کو ہٹ کرنا، پلان یہ ہی تھا کہ پارٹنرشپ لگا کر میچ قریب لے جانا ہے۔

عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنی بولنگ اور بیٹنگ پر کافی محنت کررہا ہوں، بطور آل راؤنڈر کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے ٹورنامنٹ میں بیٹنگ میں کمی رہی، ناکامی کی ذمہ داری نہیں ڈال رہا مگر بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید