• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نےاپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا رکھاٹاپ آرڈر بیٹنگ ایک بار پھر دھوکا دے گئی لیکن کپتان بابر اعظم نے32 اور شاہین آفریدی نے دو چھکوں کی مدد سے13ناٹ آوٹ رنز بناکر پاکستان کو آخری گروپ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے کامیابی دلوادی ،فیصلہ سات گیندیں پہلے ہوا۔لیکن ورلڈ کپ کا سفر مایوس کن انداز میں ختم ہوا۔ ٹیل انڈر عباس آفریدی نے17رنز بنائے۔اس جیت کے بعد گرین شرٹس کو خالی ہاتھوں وطن واپس آنا پڑرہا ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم ابتدائی دو میچوں میں امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئی۔آخری دو میچوں میں کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی اننگز میں صائم ایوب17محمد رضوان17فخر زمان 5عثمان خان دو شاداب خان صفر اورعماد وسیم چار رنز بناکر آوٹ ہوئے۔میکارتھی نے15رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔آئر لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ اوورز میں9وکٹ106رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے8رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔جوش لٹل نے18گیندوں پر22ناٹ آوٹ رنز بنائے۔فلوریڈا میںشاہین آفریدی نے تین وکٹ 22رنز دے کر حاصل کئے۔محمد عامر نے11رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔گیرتھ ڈیلنی نے سب سے زیادہ 31رنز19گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔

اہم خبریں سے مزید