• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں باتیں اور ناراضیاں ہوتی رہتی ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں باتیں اور ناراضیاں ہوتی رہتی ہیں۔

سیہون میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا خیال ہے کہ ن لیگ سے جو معاہدے ہوئے اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں باتیں ہوتی ہیں، ناراضی بھی ہوتی ہے۔ ہمارے ن لیگ سے مذاکرات چل رہے ہیں، ملک کی بہتری میں فیصلے ہوں گے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جی یو آئی کے لیے عزت ہے۔

قومی خبریں سے مزید