• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی عید کی بڑی خوشیاں، لذیذ پکوان اور دوستوں کی محفلیں گرم


عیدالاضحی کی بڑی خوشیاں جاری ہیں، لذید پکوان اور دوستوں کی محفلیں گرم ہیں۔

بقر عید کے پہلے دن قربانی کے بعد پُرتکلف کھانوں اور دعوتوں کی تیاریاں جاری ہیں۔

جانور قربان کیا اور کلیجی سے ناشتہ بھی ہوگیا، اب شام ڈھلے باری ہے تکہ بوٹیوں اور مزیدار پکوانوں کی۔

عید قرباں ہو اور کھانے پینے کا دور نہ ہو یہ تو ممکن نہیں، میز تو سج چکی ہے لیکن فرمائشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔

بڑی عید پر بچوں کے مزے لیکن خاص طور پر لڑکوں کی محنت بھی ہوتی ہے۔

اپنے خوبصورت جانوروں کی روزانہ خدمت اور ناز نخرے اٹھا کر انہیں قربان کرتے وقت دکھی بھی نظر آتے ہیں۔

خواتین کہتی ہیں کہ آج میزبانی کر رہے ہیں تو عید کے باقی دنوں مہمان بن کر لطف بھی اٹھائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید