پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر نے سعودی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پی این ایس بابر نے سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر نے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔