• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی اونٹنی کو دیکھنے کیلئے گورنر سندھ کی اینیمل شیلٹر ہوم آمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سانگھڑ میں ظلم کی شکار زخمی اوٹنی کو دیکھنے عید کے دوسرے دن اینیمل شیلٹر ہوم ملیر پہنچے ‘گورنر سندھ زخمی اوٹنی کے پاس گئے اور اسے اپنے ہاتھوں سے چارہ بھی کھلایا‘اس موقع پر گورنر سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اوٹنی کے علاج اور دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، گورنر سندھ نے ظلم کی شکار اوٹنی کا نام کیمی رکھا اور اعلان کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو کیمی کے دبئی سے علاج کے تمام اخراجات خود اٹھانے کو تیار ہوں‘ اس ضمن میں یو اے ای کے قونصل جنرل سے بھی بات ہوئی ہے‘ گورنر سندھ نے اونٹنی کی خوراک کے لئے 20 من چارہ بھی دیا ۔

ملک بھر سے سے مزید