• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کی بقاء کیلئے ہمیں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ریاست کی بقاءکیلئے ہمیں اندر سے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، پیپلز پارٹی ملک کے اہم آئینی عہدے رکھنے کے باجود مسلم لیگ حکومت کے خلاف سیاست کر کے ملک کو نئے بحران کی جانب لے جانا چاہتی ہے،اس عمل سے پاکستان میں جمہوری نظام کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کی جو کوشش کررہی ہے اس میں حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، پی ٹی آئی پہلے ہی پاک چین تعلقات اور دیگر ایشوز کو تنقید کا نشانہ بناکر ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کی جانب لے جانے کی سازشوں میں مصروف ہے،اس کے رہنما اداروں کوکمزور کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، ریاست کی بقاءکیلئے ہمیں اندر سے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید