• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو نصاب میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی اکیڈمک کونسل نے نصاب میں مصنوعی ذہانت (AI) کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو طلباء کے پہلے سال سے شروع ہوگی۔ اس شمولیت کا مقصد بغیر امتحانات کےبنیادی معلومات فراہم کرنا ہے ۔ انسٹیٹیوٹ آف فارماسوٹیکل سائنسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے پانچ شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ اسپیسفیکیشن ٹیمپلیٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ اکیڈمک کونسل کا 34واں اجلاس ہفتہ، 10 جون 2024 کو جے ایس ایم یو میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر جے ایس ایم یو، پروفیسر امجد سراج میمن نے کی۔ اجلاس میں مختلف گائیڈ لائنز اور پالیسیوں کی منظوری دی گئی، جن میں ایم ایس/ایم فل/پی ایچ ڈی تھیسس لکھنے کے لیے ہدایات، سپروائزر ایس او پیز، ایڈجنکٹ فیکلٹی، اے جے ایس ایم یو ریسرچ جرنل، آئی آر بی اور اے ایس آر بی ایس او پیز پر نظرثانی ، تحقیق و ترقی، اور پی ایچ ڈی جامع امتحان شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید