گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے چشمہ لیفٹ کینال کے لیے رقم مختص کرنے پر وزیر ِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران صوبۂ خیبر پختون خوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ لیفٹ کینال منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کا سبب بنے گا۔
ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی امور اور مسائل پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خوا کی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد دے گی۔