• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیپا، سخی حسن اور صفورہ ہائیڈرنٹس آج بند رہیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نیپا، سخی حسن اور صفورہ ہائیڈرنٹس آج اور کل بند رہیں گے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں 48 انچ قطر کی مین لائن کی مرمت کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران نیپا، سخی حسن اور صفورہ ہائیڈرنٹس بند رہیں گے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق تینوں ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی دو روز معطل رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید