ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغواء کیے گئے 10 افراد کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔
لیویز حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ شعبان میں پکنک پر آئے 10 افراد کو مسلح افراد اغواء کر کے لے گئے تھے۔
ایم کیوایم پاکستان کے تحت شہدائے اردو لیاقت آباد کیلیے دعائیہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی اور ایم کیو ایم کے اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی نے شہدائے اردو کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔
گندم اسکینڈ ل پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے پر الزامات لگا دیے۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ صرف محبت نہیں طنز بھی ہو سکتی ہے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بند کیے گئے 27 یوٹیوب چینلز کے خلاف کریمنل کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اجلاس ہوا۔
پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، تعلیم اور تحقیق کو فروغ دے کر پائیدار ترقی کی جا سکتی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں سیاسی بنیادوں پر ایف بی آر کی جانب سے ہراسگی کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
فیصل آباد کی عدالت نے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کردیا۔
پاکستان کے آئل سپلائی چین کے شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین جو اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا وہ حرام کھا رہا ہے، تنخواہ کو حلال کرنے کے لیے کام کریں۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٗ پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنا چاہیے مگر وہ آئیں گے نہیں ۔