کراچی (اسد ابن حسن) غیر ملکیوں کے کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری اور آن لائن گیمبلنگ کا بڑا ملزم دبئی جاتے ہوئے کراچی امیگریشن کے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ امیگریشن افسر کے مطابق رفیق جمعہ نامی شخص اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ براستہ دبئی روانگی کے لیے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچا۔ شک کی بنیاد پر جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس نے مذکورہ ہوائی سفر کی ٹکٹیں غیر ملکیوں کے کریڈٹ کارڈ کے ڈیٹا کو چوری کر کے ان کے ذریعے حاصل کی ہیں اور وہ ماضی میں بھی یہ کام کرتا رہا ہے۔