• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیل نے پھر خون کی ندیاں بہادیں، ریڈ کراس کے دفتر، مہاجر کیمپ پر بمباری، 64 شہید

کراچی، غزہ (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے غزہ میں پھر خون کی ندیاں بہادیں ، ریڈ کراس کے دفتر اور مہاجر کیمپ سمیت مختلف مقامات پر بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں 66 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، غزہ میں عالمی امدادی ادارے ہلال احمر کے دفتر پر گولہ باری میں 22فلسطینی شہید ہوگئے ، شاطی مہاجر کیمپ اور التفاح پر بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،یورپی یونین اور بلجیم نے غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں شعبہ صحت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے، غزہ کے محفوظ قرار دیئے گئے زون المواسی پر حملے کے بعد الاقصیٰ اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گیا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے رفح کے اس علاقے میں شدید بمباری کی ہے جہاں حماس کے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک ٹینک تباہ ہوگیا تھا۔ صیہونی افواج کے ٹینکوں نے بھی مغربی رفح میں مزید پیش قدمی کی ہے۔ بلجیم کے وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے کہا ہے کہ غزہ میں تشدد بند ہونا چاہیے۔ بلجیم کے وزیرخارجہ نے غزہ میں بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے دفتر پر اسرائیلی گولہ باری کے رد عمل میں یہ بیان دیا۔یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین ریڈ کراس کے دفتر پر گولہ باری کی مذمت کرتی ہے، جس سے غزہ میں آئی سی آر سی کے دفتر کو نقصان پہنچا اور درجنوں جانیں ضائع ہوئیں، اس حملے کی ایک آزاد تحقیقات کی ضرورت ہے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اس بات پر زور دیا کہ قطر کا خیال ہے کہ "تمام جنگوں اور تنازعات کو ختم کرنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے"۔ ایک بیان میں، قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ دوحہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تشدد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ "قطر جنگ بندی، قیدیوں اور زیر حراست افراد کے تبادلے کے معاہدے کیلئے کام کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید