• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں ہر تیسرا بچہ بصارت کی کمزوری کا شکار

سنگاپور (نیوز ڈیسک) طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 3میں سے ایک بچہ بصارت کی کمزوری کا شکار ہے،جب کہ ایشیا سب سے متاثر خطہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 6 براعظم کے 50 سے زائد ممالک کے 50لاکھ سے زائد بچوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جاپان، سنگاپور، کوریا، ہانگ کانگ اور چین جیسے ممالک میں بچے نظر کی کمزوری کا زیادہ شکار ہیں۔ بصری کمزور ی سے متاثر خطوں میں وہ ممالک سرفہرست ہیں،جہاں ٹیکنالوجی اور موبائل اسکرین کا استعمال کرتے ہوئے بچے انتہائی چھوٹی عمر میں پڑھنا شروع کرتے ہیںجس سے ان کی بصارت کمزور ہوجاتی ہے۔
یورپ سے سے مزید