• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں روس کے خفیہ ڈرون منصوبے کا انکشاف

برسلز (نیوز ڈیسک) چین میں روس کے خفیہ ڈرون منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ یورپی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی الماز انٹی کی ذیلی کمپنی آئی ای ایم زیڈ کپول کمپنی کی چند دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی مقامی ماہرین کی مدد سے گاربیا 3 نامی ڈرون کے نئے ماڈل کے فلائٹ ٹیسٹ کر رہی ہے۔ امریکا نے دسمبر 2023ء میں اس کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ روسی سرکاری کمپنی نے ایک رپورٹ سال کے شروع میں روسی وزارت دفاع کو بھیجی تھی جس میں اس کے کام کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔ کپول کمپنی نے وزارت دفاع کو مطلع کیا تھا کہ وہ بڑے پیمانے پر جی 3ڈرون تیار کرنے کے قابل ہے ، تاکہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں استعمال کیا جا سکے۔ جی 3ڈرون 50 کلوگرام کے ساتھ تقریباً 2000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید