• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور حوثیوں میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

برسلز (نیوز ڈیسک) روس اور حوثیوںمیں خفیہ مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔ یورپی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آنک میزائلوں کے حصول کے لیے روس اور حوثیوں کے خفیہ مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی میزائل حوثیوں کو مل سکیں۔ یورپی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکومت روس اوریمن کے حوثیوں کے درمیان خفیہ مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کی کوشش کررہا ہے ۔ یہ مذاکرات ایران کے سابق صدر رئیسی دور میں شروع ہوئے تھے، تاہم روس نے ابھی حوثیوں کو آنک پی 800میزائل فراہم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران اور روس کے مشن نے دعوؤں پر ردعمل نہیں دیا جبکہ حوثیوں کے ترجمان نے ان اطلاعات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید