• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی سیاسی جماعتوں نے سخاروف پرائز کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی گروپوں نے سوچ کی آزادی کیلئے پارلیمنٹ کے سب سے بڑے انعام سخاروف پرائز 2024 کے لئےاپنی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے گذشتہ روز برسلز پارلیمنٹ میں فارن افئیرز کمیٹی، سب کمیٹی آن ہیومن رائٹس اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیاسی گروپوں نے سخاروف انعام 2024 کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرکے پیش کیے ۔ انعام کے لئے جن افراد یا گروپوں کے نام پیش کیے گئے ان میں سے ECR اور EPP گروپوں کی جانب سے وینزویلا کے منتخب صدر ایڈمنڈو گونزالیز اور وینزویلا کی ہی سیاسی راہنما ماریا کورینا S&D اور Renew Europe گروپوں کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین میں کام کرنے والے خواتین کے گروپ وومن ویج پیس اور وومن آف دا سن شامل ہیں۔ اسی طرح Patriots For Europe Group اور Sovereign Nations گروپ نے امریکی ٹیک کمیٹی کے مالک ایلون مسک کا نام پیش کیا ہے جبکہ یورپین پارلیمنٹ میں موجود لیفٹ گروپ نے اپنی جانب سے فلسطین میں موجود صحافیوں حمزہ اور ویل الداہدوہ، پلیسٹیا الاقاد، شیریں ابو اکلہ، عین میڈیا کے یاسر مرتجا، رشدی سراج کا نام دیا ہے۔ اسی طرح Greens/EFA گروپ نے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گوباد عباد اوغلو کو نامزد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کی جانب سے فائنلسٹ کا انتخاب اکتوبر میں کیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید