• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں عارضی رہائش کے مکینوں کی تعداد بڑھ گئی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں ایسے بے گھر افراد کی تعداد جو عارضی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں بڑھ کر اپنی ریکارڈ سطح 31ہزار 9 سو افراد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد اس سے پہلے کے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے ان میں2931افراد سڑکوں پر سونے والے تھے جو کہ 2012کے بعد بدترین تعداد ہے۔ا سکاٹش حکومت اور اسکاٹ لینڈ کی 12کونسلوں نے مکانات کی کمی کے سلسلہ میں پہلے ہی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں ہاؤسنگ کے وزیر پال میک لینن نے تسلیم کیا کہ یہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں، لیکن بتایا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہاؤسنگ سیکٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً دس ہزار ایک سو بچے بھی اس صورتحال سے متاثر ہیں اور وہ اپنے والدین کے ہمراہ بیڈ اینڈ بریک فاسٹ یا دیگر عارضی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں جس سے ان کی زندگیاں بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔
یورپ سے سے مزید