• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی اور ایرانی صدور کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک میں فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔اس موقع پرمختلف امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں ماکروں نے پزشکیان پر زور دیا کہ تہران مشرق وسطیٰ میں حالات پر سکون بنانے کے لیے اپنا رسوخ استعمال کرے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماکروں نے روس کو عسکری سپورٹ پیش کرنے پر پزشکیان کو خبردار کیا۔ فرانسیسی ایوان صدارت نے ایک بیان میں بتایا کہ ماکروں نے ایرانی ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ ایرانی جیلوں میں 2سال سے قید 3فرانسیسی شہریوں کو بلاتاخیر رہا کیا جائے۔
یورپ سے سے مزید