کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان کی انقلابی 2D ہینڈ ڈراون اینیمیٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو 2025کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی جو عثمان ریاض کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔فلم اس وقت پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور یہ پاکستان کی جانب سے پہلی ایسی فلم ہے۔‘دی گلاس ورکر’ کی کہانی ایک نوجوان شیشہ بنانے والے کے گرد گھومتی ہے جو جنگ اور سیاسی انتشار کے درمیان محبت اور زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتا ہے۔