• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کا خدشہ ٹل گیا

مانٹریال( بدر منیر چوہدری)کینیڈا میں قبل از وقت انتخابات کا خدشہ ٹل گیا۔وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی آف کینیڈا کی وفاقی حکومت کے خلاف تحریکِ عدمِ اعتماد ناکام ہو گئی۔ یہ تحریک اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے لیڈر پیئر پولیور نے پیش کی تھی۔ تحریک کی مخالفت میں 211ووٹ پڑے جب کہ اس کے حق میں 120 ووٹ ڈالے گئے۔ ہاؤس آف کامنز میں نیو ڈیموکریٹک پارٹی اور بلاک کیوبک وا نے لبرل پارٹی کی حمایت کی۔
یورپ سے سے مزید