• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، چوہدری عظیم

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنما چوہدری محمد عظیم نے مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں ہوسکتے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کریں، من پسند سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی مانیٹرنگ کرانے سے مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا ، چوہدری محمد عظیم نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بندوق کے زیر سایہ نام نہاد انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔چوہدری محمد عظیم نے کہا یہ المیہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جانے سے قبل کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جس سے کشمیر ی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سبق حاصل کر ے اورآئندہ کیلئے نئی حکمت عملی طے کی جائے۔
یورپ سے سے مزید