• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بہت طویل ہوگئی ہے، ایمانویل میکرون

نیویارک( نیوز ڈیسک)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن غزہ جنگ بہت طویل ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری بلا جواز مارے گئے ہیں، اب سب سے بڑا خطرہ لبنان کشیدگی میں اضافہ ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل حزب اللّٰہ دونوں لبنان میں اقوام متحدہ قراردادوں کا احترام کریں، لبنان میں جنگ نہیں ہوسکتی اور نہ ہونی چاہیے۔صدر ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان میں اور حزب اللّٰہ اسرائیل میں حملے کرنا بند کرے۔ 
یورپ سے سے مزید