• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیات کی تنظیموں نے تیل کمپنی پر مقدمہ کردیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) کیلی فورنیا میں ماحولیات کی تنظیموں نے تیل کمپنی ایکسان موبل پر مقدمہ دائر کردیا،جس میں تیل کی بڑی کمپنی پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ عشروں سے عالمی سطح پر پلاسٹک کاکچرا پھیلانے میں ملوث ہے۔ کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل راب بونٹا نے کہا کہ ریاست نے تقریباً 2سال کی تحقیقات کے بعد ایکسان پر مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ایکسان ری سائیکلنگ کی حدود کے بارے میں لوگوں کو جان بوجھ کر گمراہ کر رہا ہے۔ ایک دور تھا کہ ایکسان کا شمار خام تیل پیدا کرنے والی کیلی فورنیا کی بڑی کمپنی کے طور پر ہوتا تھا۔ لیکن اب اس کی پیداوار مسلسل گر رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید