• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 920 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 920ملین ڈالر کی سرمایہ کاری،حکومت پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ (این پی سی) کیلئے 600ملین روپے مختص کردیئے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ (این پی سی) امریکی ڈالر، پاکستانی روپے، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کے نام سے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ خودمختار آلات ہیں۔ این پی سی کے ذریعے مختلف مدتوں کیلئے پرکشش رسک ایڈجسٹڈ منافع پیش کیا جاتا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ روایتی اور شریعت کے مطابق دونوں ورژن میں دستیاب اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام ہیں۔ این پی سی کی نوعیت کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار ایجنٹ بینکوں کے ذریعے اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے این پی سی میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ مئی 2024کے اختتام تک این پی سیز اور اسلامک این پی سیز میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے بالترتیب 338ملین ڈالر اور 582ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔غیر مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے سبسکرائب کئے جانے والے ایسے سرٹیفکیٹس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جی او پی نے ماضی کے طریقہ کار کے مطابق بالترتیب ڈیمانڈ FC24S30یعنی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور FC24R10غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں منافع اور میچورٹی آمدنی کیلئے بجٹ کا اہتمام کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید