• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، شوکت بسراء

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسراء نے اپنے بیان کہاکہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سینکڑوں رہنمائوں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آرز اور دہشتگردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے گئےہیں۔ جس کی پی ٹی آئی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نامعلوم کے خلاف بھی مقدمات درج کرتی ھے جس کی آڑ میں پولیس جس کو چاہتی پکڑ لیتی ہے۔