• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین پاکستان مہم، مختلف مقامات پر5ہزارپودے لگائے گئے

لاہور ( جنرل رپورٹر،نیوزرپورٹر،خصوصی رپورٹر ) آلودہ فضا کے خاتمے اور سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے سلسلے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اشتراک سے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہر کے روایتی حسن کو برقرار رکھنے کےلئے شہر کے مختلف پارکوں ، علاقوں، محلوں، تعلیمی اداروں اور شاہراہوں کے اطراف میں 5000 پودے اور پرندوں کی افزائش کےلئے باغ جناح میں 750 گھونسلے لگوائے گئے۔