• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کے عالمی دن پر تقاریب اور آگاہی واک

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا گیا ۔ملکہ کوہسار مری میں جی پی او چوک میں کیک کاٹا گیا۔ مال روڈ پر آگاہی واک بھی کی گئی پنجاب آرٹس کونسل میں سیمینار جبکہ مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تقاریب میں سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ ، رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ریجنل منیجر پٹریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر نے بھی شرکت کی۔