• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب میں بچوں میں خسرہ کے صرف 241 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال میں اب تک 14585 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں 8، لاہور میں 32، ملتان میں 25, شیخوپورہ میں 23 مشتبہ کیسز ،بہاولپور میں 13، گوجرانولہ میں 8، فیصل آباد میں 18، جھنگ میں 31 خسرہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔