• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے آئوٹ سورسنگ نظام کی سخت مانیٹرنگ ہوگی ،وزیر بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہونے والا ہے۔ عیدالاضحی پر صفائی کے مثالی پلان کی طرح وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرقیادت آؤٹ سورسنگ کا ماڈل بھی کامیاب ہوگا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ آوٹ سورسنگ کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات پنجاب نے تمام سی ای اوز کو 28 جون تک نجی کمپنیوں کی پری کوالیفیکشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہر ضلع کی ایک تحصیل میں ماڈل پراجیکٹ شروع کریگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صفائی کے کام کیلئے اچھی شہرت اور ساکھ کی حامل کمپنیاں انتخاب کریں گے دیہات اور شہروں میں صفائی کا یکساں نظام رائج ہوگا ۔ آئمہ مساجد سے تعاون کی درخواست کریں گے کہ خطبہ جمعہ میں صفائی کی اہمیت کے موضوع پر پانچ منٹ لازمی بات کیا کریں۔