• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کمنز کا منفرد کارنامہ، ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلین بولر پیٹ کمنز نے افغانستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ورلڈ کپ کی آٹھویں ہیٹ ٹرک مکمل کی، وہ دنیا کے ساتویں بولرز ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا،کمنز نے اسی ایونٹ میں اپنی دوسری ہیٹ ٹرک بنائی، افغانستان کے خلاف انہوں نے افغان کھلاڑی کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کیں اور تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں وہ چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کر سکتے تھے لیکن ڈیوڈ وارنر نے ڈیپ اسکوائر پر کیچ چھوڑ دیا۔4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجام دیا تھا۔سری لنکا کے لاستھ ملنگا، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، سربیا کے مارک پاولووچ، مالٹا کے وسیم عباس کے بعد پیٹ کمنز بھی ٹی 20 کرکٹ میں 2 مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔ان کے علاہ جمی میتھیوز نے 1912 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ایک ہی دن 2 ہیٹ ٹرک کی تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید