• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار

ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے 3 گھنٹے طویل اہم اجلاس ہوا جس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے، ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی نظر ثانی کی جائے گی جبکہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہو گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا، کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز میں گرومنگ کی جائے گی، اس سے انٹرنیشنل گیپ کو کم کیا جا سکے گا، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید