• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ رمشا خان نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘ کا ٹیزر شیئر کیا تو اداکار احد رضا میر نے دیکھنے کا وعدہ کرلیا۔

جیو ٹی وی نیٹ ورک سے جلد ہی نشر ہونے والے اور سیونتھ اسکائی کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامے ’جنت سے آگے‘ میں اداکارہ رمشا خان مارننگ شو ہوسٹ کی مداح ’تبسم‘ نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر شیئر کیا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی خوب پذیرائی کی۔


تاہم اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں اداکار احد رضا میر کے تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور اس فنکار جوڑی سے ایک بار پھر ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اداکار رمشا خان اور احد رضا میر نے گزشتہ برس رمضان اسپیشل ڈرامہ ’ہم تم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیو کے نئے ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘3 ٹیزر اور پوسٹرز شیئر کئے جاچکے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید