اداکارہ مارگو روبی اپنی نئی فلم کے پریمئر پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں، اس کی وجہ ان کا لباس نہیں بلکہ گلے میں پڑا تاریخی ہار بنا۔
دل کی شکل میں ڈھلا، ہیرے اور دیگر قیمتی پتھروں سے مزین ہار مغلیہ سلطنت کی ملکہ نور جہاں کا تھا جو مغل بادشاہ جہانگیر نے اپنی ملکہ کو تحفے میں دیا تھا، وہی ہار شاہ جہاں نے ممتاز کو دیا۔
ہار پر فارسی میں ’محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے‘ تحریر ہے۔
صدیوں بعد یہ ہار زیورات بنانے والی کمپنی کے ہاتھ لگا، پھر معروف اداکار رچرڈ برٹن نے ایلزبتھ ٹیلر کو تحفے میں دیا۔
2011 میں یہ ہار 88 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا، اب برسوں بعد یہ کسی عجائب گھر میں نہیں بلکہ ریڈ کارپٹ پر واپس آیا۔