• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل اپیل کی سماعت ملتوی کرنیکی تحریری وجوہات دیا کریگا

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) فنانس بل برائے مالی سال 2024-25ء میں واضح کر دیا گیا ہے کہ کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل اپیل کی سماعت ملتوی کرنیکی تحریری وجوہات دیا کریگا 90ایام کے اندر اگر فیصلہ نہ ہو سکے تو فریقین کی رضامندی سے مزید 60یوم کی توسیع کر سکے گا ،سیکشن 196میں صراحتاً فراہم ذیلی شق 6کے علاوہ اپیل میں اپیلٹ ٹربیونل کا منظور شدہ آرڈر حتمی ہوگا ، کسٹمز ایکٹ 1969ء کی نئی شق 194بی جس پر یکم جولائی 2024ء سے عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا اپیلوں کا فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل فریقین کو سماعت کا موقع دینے کے بعد ایسا حکم دے سکے گا جو اُسے مناسب لگے۔
اہم خبریں سے مزید