• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشنا شاہ کی حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اشنا شاہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس پر اداکارہ نے بھی ردعمل ظاہر کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

اداکارہ ان دنوں آسٹریا گھومنے پھرنے کے لیے گئی ہوئی ہیں، جہاں سے انہوں نے حال ہی میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اشنا شاہ نے تصویر کے کیپشن میں جرمن زبان میں اپنے شوہر کے لیے لکھا کہ ’میرا سب کچھ‘۔

حالیہ تصویر میں اداکارہ کو اپنے شوہر گولفر حمزہ امین کے ساتھ آسٹریا کے ایک ریستوران میں سرخ و سفید جرمن لباس کارسیٹ (corset) میں ملبوس پوز دیتے دیکھا گیا۔

مذکورہ تصویر میں اشنا شاہ نے کچھ ایسے انداز میں پوز دیا کہ پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ان کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیوں نے زور پکڑ لیا۔

ایک صارف نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ماشااللہ وہ امید سے ہیں‘، جس پر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صارف کی غلط فہمی دور کر دی۔

اشنا شاہ نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے  لکھا کہ یہ ایک تنگ کارسیٹ ہے جو جسم کو ابھار رہا ہے، یار اتنی مشکل سے تو پتلی ہوئی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین نے گزشتہ برس فروری میں شادی کی تھی، چوں کہ حمزہ امین آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مقیم ہیں، اس لیے اکثر و بیشتر اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید