• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر سوناکشی سنہا اور انوشکا شرما کے درمیان موازنہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے مسلم بوائے فرینڈ، اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کر کے پیا گھر سدھار گئی ہیں۔

اس جوڑے نے تقریباً 7 سال تعلق میں رہنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا اور سب مشکلات کو پار کرتے ہوئے ایک ہو گئے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے سول میرج کی ہے، اس شادی میں نہ کوئی ہندو اور نہ ہی کوئی مسلم رسم ادا کی گئی۔

سوناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن شادی کے روز 3 ملبوسات کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے رات کو منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران سُرخ ساڑھی پہنی، اس تقریب میں ظہیر اقبال نے سفید پرنس کوٹ کے ساتھ کرتا پاجامہ پہنا تھا۔

سوناکشی سنہا کی جانب سے لال ساڑھی زیب تن کیے جانے پر اُن کا موازنہ معروف اداکارہ انوشکا شرما سے کیا جا رہا ہے۔


یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اپنی شادی کی تقریبات کے دوران سنہری ساڑھی کا انتخاب کیا تھا۔

انوشکا اور سوناکشی کی اس ساڑھی میں کافی مماثلت پائی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاراؤں میں اور ان کے عروسی ساڑھیوں میں موازنہ کیا جا رہا ہے۔

انوشکا اور سوناکشی کی ان ساڑھیوں پر صارفین بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے کہ سوناکشی سنہا نے انوشکا شرما کے عروسی لباس اور ہرے رنگ کی جیولری کو نقل کیا ہے جبکہ کچھ صارفین دونوں اداکاراؤں کی لُک کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید