• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سہنا کے اس جوڑے کی قیمت کیا ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

---- تصاویر بشکریئہ سوشل میڈیا
---- تصاویر بشکریئہ سوشل میڈیا

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی کی مرکزی تقریب سے قبل ہلدی، مہندی اور فیملی ڈنر کی مختصر تقریب منعقد کی گئی مگر شادی کے دن تین تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

سب سے پہلے ممبئی میں اداکارہ کی رہائش گاہ پر سول ویڈنگ، شام میں استقبالیہ اور استقبالیہ کے بعد کیک کٹنگ کی تقریب ہوئی۔

کروڑوں کی جائیداد کی ملکیت رکھنے والی اداکارہ نے شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں رکھی جس میں انہوں نے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کو مدعو کیا، انہوں نے تقریباً 1 ہزار مہمانوں کو عشائیہ دیا۔

توجہ طلب بات یہ ہے کہ اداکارہ نے شادی کے اس پُرمسرت اور یاد گار موقع پر اپنے ملبوسات اور زیورات کو قیمت میں کم سے کم رکھنے کی کوشش کی۔

سول ویڈنگ کے موقع پر سوناکشی سنہا کو اپنی والدہ کی سفید چکن کاری ساڑھی میں دکھا گیا، انہوں نے اس موقع پر اپنی والدہ کی ساڑھی پہننے کا بچپن کا خواب پورا کیا۔

44 برس قبل ان کے والدین کی شادی کے موقع پر جو ساڑھی ان کی والدہ پونم سنہا نے زیب تن کی تھی وہی سفید چکنکاری کے کام والی ساڑھی اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پہنی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے زیورات بھی اپنی والدہ کے ہی پہنے۔

استقبالیہ کے موقع پر سرخ بنارسی ساڑھی کا انتخاب کیا جس پر چاند بوٹی اور زرئی کا کام کیا گیا تھا، جس کی قیمت 79 ہزار 8 سو بھارتی روپے تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے زمرد اور کندن جڑے ہوے چوکر اور چاند بالیوں کا انتخاب کیا جس کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بنتی ہے۔

بعدازاں انہوں نے کیک کٹنگ سریمنی میں سرخ کرتہ اور پلازو کا انتخاب کیا تھا، تاہم اب اس جوڑے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

سوناکشی سنہا کا مذکورہ جوڑا تمام ملبوسات میں سب سے زیادہ مہنگا ہے، فیشن ڈیزائنر انیتا ڈونگرے کی ویب سائٹ کے مطابق سلک کا یہ جوڑا 3 ہزار 387 ڈالرز (بھارتی مالیت میں تقریباً 2 لاکھ 82 ہزار  روپے) کا ہے، جس پر زردوزی سے کام کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے وہی زیورات پہنے جو استقبالیہ کی تقریب میں پہنے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جن بھارتی اداکاراؤں نے کم قیمت عروسی جوڑوں کا انتخاب کیا ان میں اداکارہ ایشا دیول، دیا مرزا، بپاشاہ باسو، ارمیلا ماٹونڈکر شامل ہیں۔ ان کے عروسی جوڑوں کی قیمت 3 سے ساڑھے 4 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید