نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’دنیا پور‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کی کہانی ہالی ووڈ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔
اس ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوش حال خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے ڈارمے کی تشہیر کے لیے شرکت کی۔
شو کے دوران رمشا خان نے ڈرامے کی کہانی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی’گیم آف تھرونز‘ کی کہانی سے بالکل مختلف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈرامے میں کچھ کردار ایسے ہیں جن میں مماثلت ہے، جیسے کہ کہانی میں میرے کردار میں ڈنیریس سے اور خوشحال کے کردار میں سرسی سے کہیں کہیں تھوڑی بہت مماثلت محسوس ہو رہی ہے۔
شو میں رمشا خان کے ہمراہ موجود خوشحال خان نے بھی اس رائے سے اتفاق کیا اور کہا کہ اسی طرح ڈرامہ سیریل’دنیا پور‘ اور بھارتی سیریز ’مرزا پور‘ میں بھی کوئی مماثلت نہیں ہے، شاید صرف ملتے جلتے ناموں کی وجہ سے ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اگر نام مختلف ہوتا تو ایسی قیاس آرائیاں نہیں ہوتیں۔