• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قیادت بانی کی رہائی نہیں چاہتی، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے نہیں دینا چاہتی۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے پارٹی میں موجودہ قیادت کا عمل دخل ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ کہیں اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور عمران اسماعیل واپس نہ آجائیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی وجہ سے ہیں، ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، ہم پی ٹی آئی میں تھے رہیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید