• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے کی فتح جنگ روڈ پر کارروائی 27 کمرشل جائیدادیں سر بمہر کر دیں

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پرآرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز فتح جنگ روڈ راولپنڈی پر غیر مجاز و غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا ۔ جن میں پانچ ہوٹل، سات دکانیں، چھ مارکیٹیں، دو سروس اسٹیشنز، تین پلازے، پائپ بلاک فیکٹری، پولٹری فارم اور آٹوز اینڈ کیئر سینٹر اور دیگر شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید