• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15سے زائد قیدی فرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔

ایس پی محمد ریاض مغل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہو گئے۔

ایس پی محمد ریاض مغل کا کہنا ہے کہ جیل میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک بھی ہوا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والوں میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل اور منشیات فروشی کے قیدی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید