قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کےلیے سندھ کے وسائل بیچے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی سندھ ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں۔
میرپورخاص میں جشن لطیف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں ایک بار پھر سیلاب لانا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت نے گزشتہ سیلاب میں بھی دو کروڑ افراد کو ڈبویا۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی زمینیں، پانی، جزیرے اور وسائل بیچ دیے گئے ہیں، جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر عوام کو غلام بنایا جا رہا ہے۔