• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُکی پولیس تھانے کے جوڈیشل لاک اپ سے 3 قیدی فرار

بلوچستان کے علاقے دُکی میں پولیس تھانے میں قائم جوڈیشل لاک اپ سے 3 قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق قیدی تھانے کے واش روم کے روشندان کو توڑ کر فرار ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس تھانا دُکی میں قائم جوڈیشل لاک اپ میں 13 قیدی موجود ہیں جبکہ 3 فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دُکی تھانے سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید