• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، زبردست تیزی، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، آئی ایم ایف معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوجانے کی اطلاعات پر مارکیٹ میں زبردست تیزی آئل، گیس اور بینکنگ سیکٹرز میں بھاری خریداری سے کے ایس ای 100انڈیکس میں 681پوائنٹس کا اضافہ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ100انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا، 57.27 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 75 ارب 98کروڑ 28 لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم بھی 29.87فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ منظوری اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری ہوجانے کی خبروں سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرگرمی دیکھنے میں آرہی ہے ،بدھ کو بھی مارکیٹ 145پوائنٹس کے اضافے پر کھلی جس کے بعد مسلسل تیزی سے 100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 853 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 680.78 پوائنٹس کے اضافے سے79552.89پوائنٹس سے بڑھ کر 20233.67 پوائنٹس پر آکر بند ہوا جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اہم خبریں سے مزید